ETV Bharat / state

امیت شاہ اور گجیندر سنگھ شیخاوت سے جگن کی ملاقات - آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی دہلی کے دو روزہ دورہ پر ہیں جبکہ گذشتہ رات وہ دہلی پہنچے تھے۔

Jagan Mohan Reddy meets Amit Shah in Delhi
امیت شاہ اور گجیندر سنگھ شیخاوت سے جگن کی ملاقات
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 3:57 PM IST

جگن موہن ریڈی نے اپنے دورہ دہلی کے دوران آج دوسری مرتبہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ریاست کی ترقی کےلیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا قبل ازیں گذشتہ رات دہلی پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ہوئی 40 منٹ طویل میٹنگ میں آندھراپردیش کی تقسیم کے سلسلہ میں وضع کردہ قوانین کے مطابق ریاست کو ملنے والے مرکزی فنڈز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

جگن موہن ریڈی نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھراپردیش کو کافی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ کورونا وبا کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

منگل کی شب ہوئی امیت شاہ سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے اے پی تنظیم نو قانون کے مطابق اس تلگو ریاست کے لئے مرکز کی امداد پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے دیشا ایکٹ، قانون ساز کونسل کو منسوخ کرنے اور پارلیمنٹ میں دو بلز کی منظوری پر بھی زور دیا۔ اے پی کی ترقی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر بھی دونوں رہنماؤں نے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی فنڈز میں کمی کی وجہ سے ریاست کو پریشانی پیش آرہی ہے۔

قبل ازیں جگن نے مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تقریبا20منٹ تک بات چیت کی۔ بتایاجاتا ہے کہ اس ملاقات میں آبپاشی کے پانی کے ساتھ ساتھ پولاورم پروجیکٹ کو مرکزی فنڈس کی فراہمی،ریاست کے بعض دیگر پروجیکٹس کو مرکزی امداد پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ جگن نے پولاورم پروجیکٹ کی دسمبر2021تک تکمیل کے لیے امید ظاہر کی ہے۔

جگن موہن ریڈی کے ساتھ وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی، متھن ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.