قبل ازیں اس کو 25 نومبر کو چھوڑا جانے والا تھا تاہم اسرو کی نئی اطلاع کے مطابق اب اس کو 27 نومبرکو چھوڑاجائے گا۔
اسرو نے کہا کہ یہ سری ہری کوٹہ سے چھوڑاجانے والا 74 لانچ وہیکل مشن ہوگا۔ اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے بعدہندوستان خلا کے شعبہ میں ایک اور اہم سنگ میل کو عبورکرلے گا۔
اسرو نے اطلاع دی ہے کہ زمین کی تصویریں اور نقشہ سازی والے سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3 کو امریکہ کے دیگر 13 تجارتی نانو سٹلائیٹس کے ساتھ 27 نومبر کو صبح 9 بجکر 28 منٹ پر آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑاجائے گا۔ ادارہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔
یہ سٹلائیٹس سورج کی گردش کے مطابق چلنے والے مدار میں چھوڑے جائیں گے۔ ان سٹلائیٹس کو چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔ کارٹوسیٹ 3، تیسری نسل کا عصری سٹلائیٹ ہے جس میں کافی زیادہ عصری تصویریں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔ پی ایس ایل وی سی 47، امریکہ کے 13 کمرشیل سٹلائیٹس کو بھی چھوڑے گا۔ یہ کام نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ سے ہوئے تجارتی معاہدہ کے حصہ کے طورپر کیاجائے گا۔