اسرو کے چیف نے بتایا کہ مدار نے لینڈر کی تھرمل تصویریں بھی اتاری ہیں۔حالانکہ ابھی اس سے کوئی مواصلات قائم نہیں ہوسکا ہے، لیکن سائنسداں پوری کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جلد ہی چندریان 2 کے لینڈر 'وکرم' سے رابطہ قائم کرنے امید ہے۔
واضح رہے کی چندریان 2 کے مدار میں لگے آپٹیکل ہائی ریسولیشن کیمرہ(او ایچ آر سی) نے وکرم لینڈر کی تصویر لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز چندریان 2 کے لینڈر وکرم کا آخری لمحات میں زمینی اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اسرو کے چیف سمیت سبھی سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی تھی اور کہا تھا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔اتار چڑھاؤ تو آتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چندریان 2 کے لینڈر کا نام بھارتی تحقیقی خلائی پروگرام کے بانی ڈاکٹر وکرم اے سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا تھا۔
وکرم کے پاس بنگلور کے نزدیک بیالو میں انڈین ڈیپ اسپیس نیٹورک (آئی ڈی ایس این) کے ساتھ مدار اور روور کے ساتھ رابطہ کرنے کی صلاحیت ہے۔لینڈر کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
اسرو کے مطابق لینڈر نے تین سائنسی آلات لگے ہوئے ہیں، جو چاند کی سطح اور مضافاتی سطح پر سائنسی تجربات کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جبکہ روور کے ساتھ دو سائنسی آلات ہیں، جو چاند کی سطح سے متعلق سمجھ میں استحکام لانے کا کام کرسکتے ہیں۔
اسرو نے منصوبہ بنایا تھا کہ اس لینڈر کو چاند کے جنوبی قطب خطے کے دو گڑھوں 'مینجنس سی' اور 'سمپیلیس این' کے درمیان اتارا جائے۔