ETV Bharat / state

اے پی میں دلت نوجوان کو لات مارنے والا انسپکٹر معطل - Dalit youth in AP

اے پی کے پولیس سربراہ کے دفتر نے ایک سرکل انسپکٹر کو معطل کردیا جس نے جھگڑے پر پولیس سے رجوع ہونے والے دلت نوجوان کو لات ماری تھی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع سریکاکلم میں پیش آیا۔

اے پی میں: دلت نوجوان کو لات مارنے والا انسپکٹر معطل

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 2:26 PM IST

تفصیلات کے مطابق ٹکالی ٹاون کے رہنے والے رمیش اور دلت نوجوان جگن دونوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف شکایت کے لئے کاسی بُگاپولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے تاہم سرکل انسپکٹروینوگوپال نے دلت نوجوان جگن کو اس کی ماں کے سامنے لات رسید کی۔

اس واقعہ کا ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا جس کے بعد اے پی پولیس سربراہ کے دفتر نے اس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ کے احکام دیئے۔

ابتدائی جانچ کے بعدوشاکھاپٹنم کے ڈی آئی جی کالی داس رنگاراو نے وینوگوپال کی معطلی کے احکام جاری کئے۔اس واقعہ پر ریاست کی دلت تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپس نے ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاطی انسپکٹر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو نے بھی اس واقعہ پر سکتہ کا اظہار کیا اور کہا کہ دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

اسی دوران ان کے فرزند و تلگودیشم کے جنرل سکریٹری لوکیش نے بھی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کئی مثالیں دیں جن میں دلت نوجوانوں پر مظالم پیش آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.