وجے واڑہ: آندھراپردیش میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا دن بدن خطرناک شکل اختیارکرتی جارہی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں نئے معاملات کے مقابلہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی اور فعال معاملات میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9,927 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,71,639ہوگئی۔
اس دوران 9,419مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,78,247 ہوگئی ہے جبکہ 92 مزید لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کا اعداد و شمار 3,460پر پہنچ گیا ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ 'ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 74,87فیصد پر پہنچ گئی جو پیر کو 74.32فیصد تھی۔
ایک دیگر ریاست میں جہاں نئے معاملات میں اضافہ ہوا ہے وہیں فعال معاملات میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ریاست میں فعال معاملات آج 416 کے اضافہ کے ساتھ 89,932پر پہنچ گئے جو پیر کو 89,516تھے۔ تمام متاثرہ مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا سے بری طرح متاثرہ آندھراپردیش انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں مہاراشٹر اور تملناڈو کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ تین لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملات والی یہ ملک کی تیسری ریاست ہے۔