آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں کئے گئے آپریشن مسکان کے تیسرے مرحلہ کے دوران تقریباً 330 لاپتہ اور بے سہارا بچوں کو بچایا گیا۔
ان میں 90 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ بعض بچے کئی ماہ سے لاپتہ ہوگئے تھے، جو اپنے والدین سے دوبارہ مل گئے۔
جبکہ دوسرے بچے جو اپنے والدین سے نہیں مل پائے ان کو رسکیوہوم میں رکھا گیا۔
اس آپریشن کے دوران کئی بچوں کو عوامی مقامات، ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹینڈس سے بچایا گیا، جبکہ دیگر کئی بچوں کو دکانوں، ہوٹلوں میں کام کرنے کے دوران بچایا گیا۔
بعض بچے سڑکوں پر بھیک مانگ رہے تھے۔ ان کو بھی اس آپریشن کے دوران بچایاگیا۔
اس آپریشن کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایک سب انسپکٹر، چار کانسٹیبلس شامل تھے۔اس ٹیم میں خاتون ملازم پولیس کو شامل کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ٹیم کے ارکان سادہ لباس میں تھے۔ایسے بچے جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، ان کی تفصیلات چائلڈ ٹریک پورٹل میں اپ لوڈ کردی گئی۔ایسے بچے جن کا کوئی مناسب پتہ نہیں تھا کو حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے شیلٹر ہومس منتقل کیا گیا۔