ETV Bharat / state

کرنول اور کڑپہ میں شدید بارش، عام زندگی متاثر

ضلع کرنول اور کڑپہ میں آج صبح دو گھنٹے تک شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

کرنول اور کڑپہ میں شدید بارش، عام زندگی متاثر
کرنول اور کڑپہ میں شدید بارش، عام زندگی متاثر
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 2:18 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ اور کرنول کے کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں عام زندگی متاثر ہوگئی کیونکہ کئی مقامات اور اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

ضلع کرنول اور کڑپہ میں آج صبح دو گھنٹے تک شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ کڑپہ شہر میں آر ٹی سی بس ڈپو، بس اسٹینڈ روڈ، کورٹ روڈ، امبیڈکر سرکل اور گروکل ودیا پیٹھ روڈ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم سڑکوں پر گھٹنوں برابر پانی جمع ہوگیا۔

بیشتر رہائشی مقامات بشمول این جی او کالونی، گنجی کنٹہ کالونی، شیوانندا پورم اور کماری کنٹہ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ شیوانندا پورم میں دو مکانات منہدم ہوگئے تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ میدکورٹاؤن میں بھی ایسی ہی صورتحال رہی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک، 20 لاپتہ

کرنول ضلع میں بھی ہوئی بارش کے نتیجہ میں عام زندگی متاثر رہی۔ دھون، چگلامری، دورنی پاڈو، اورواکل، میدتھور، پنیم اور ویلگوڑو منڈلوں میں بارش کے نتیجہ میں عام زندگی متاثر رہی۔

بیشتر کالونیوں میں رہنے والوں نے کہا کہ 'نہروں میں جنگلی جھاڑیوں کی وجہ سے پانی کے گزرنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.