ETV Bharat / state

آندھرا پردیش میں بار ش کا قہر، عام زندگی مفلوج - بدھامیرو نہر کا پانی

مسلسل بارش کا قہر گنٹور، مغربی گوداوری، کرشنا، وشاکھاپٹنم اضلاع میں دیکھا گیا جس کے نتیجہ میں کئی کالونیوں میں پانی جمع ہوگیا اور عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

rains in ap
rains in ap
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 4:09 PM IST

مغربی وسطی خلیج بنگال میں گہرے ہوا کے دباو کے نتیجہ میں ساحلی آندھرا پردیش میں مسلسل بارش ہورہی ہے جس سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بیشتر مواضعات سے سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا اور ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں محصور ہوگئیں۔

مسلسل بارش کا قہر گنٹور، مغربی گوداوری، کرشنا، وشاکھاپٹنم اضلاع میں دیکھا گیا جس کے نتیجہ میں کئی کالونیوں میں پانی آگیا اور عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ بارش کاسلسلہ کل شام سے ہوا تھا جو آج دوپہر تک بھی جاری رہی۔

وجئے واڑہ میں راستوں پر گھٹنوں برابر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔ ضلع کرشنا میں اندراکیلادری پہاڑی کے بڑے پتھر گھاٹ روڈ پر گر گئے جس کے نتیہ میں مندر کو جانے کے راستہ میں رکاوٹ پیداہوگئی تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

نزواڑ، جگیاپیٹ، تروورور، ہنومان جنکشن اور گناورم علاقوں میں سڑکوں پر پانی کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ بدھامیرو نہر کا پانی ضلع میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلوں میں داخل ہوگیا۔ وشاکھاپٹنم ضلع کے تانڈوا اور وردھا چھوٹی ندیوں کا پانی بھی ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلوں میں آگیا۔ ضلع کے بشیتر مواضعات میں بارش کا پانی دیکھا گیا۔

پایاکاراو پیٹ منڈل کے پنٹاکوٹہ گاوں میں ماہی گیروں کی کشتیاں بہہ گئیں کیونکہ اس چھوٹی دریا میں پانی کا شدید بہاو درج کیا گیا۔ بیشتر بجلی کے پولس اور ٹیلی فونس کے پولس بھی ضلع میں اکھڑ گئے جس کے نتیجہ میں کئی مواضعات میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔

اراکو اور جیڈی پلی علاقوں میں پہاڑیوں پر سے بڑے پتھر گرنے لگے۔ بنگلہ دیش کا کارگوجہاز ایم وی ایچ ٹی 194ضلع کی ساحل پر دیکھاگیا۔ مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری اور کرشنا اضلاع میں دوپہر تک لوگ گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے تھے کیونکہ کل شب سے شدید بارش ان علاقوں میں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ہاتھرس کیس: سی بی آئی متاثرہ کے بھائی کو جائے واردات پر لے گئی

کوٹی پلی بس اسٹیشن، آئی ایل ٹی ڈی جنکشن، کمبالا، چیروو علاقہ اور ریلوے اسٹیشن روڈ علاقوں میں گھٹنوں برابر پانی جمع ہوگیا ہے۔ مشرقی گوداوری اور مغربی گوداوری علاقوں کے بیشتر مواضعات میں سمندر سے اونچی لہریں دیکھی جارہی ہیں۔

مغربی گوداوری ضلع میں تمام نہریں اورچھوٹی دریاوں میں موجیں دیکھی جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ہوا کا دباو کمزورپڑگیاہے۔ ضلع مشرقی گوداوری میں 25.5ملی میٹر، مغربی گوداوری میں 20ملی میٹر، کرشناضلع میں 19ملی میٹر، وشاکھاپٹنم میں 25ملی میٹر بارش آج دوپہر تک درج کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.