حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش میں بجلی گرنے سے چار زرعی مزدور ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع ایلورو میں پیش آیا۔ پولیس کے ذرایع نے کہا کہ یہ تینوں کھیتوں میں کام کرنے کے دوران ایک عارضی خیمہ میں آرام کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
تین زخمی مزدوروں کو علاج کے لیے وجیے واڑہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ واقعہ موضع لنگاپالیم میں پیش آیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال ایلورو بھیج دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: Lightning Struck In Gaya: اسکول میں آسمانی بجلی گرنے سے سرکاری افسر سمیت چار افراد زخمی
یواین آئی