یہ حادثہ ضلع کے راماپورم منڈل کے کونڈلاونڈلاپلی گاوں کے قریب بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔