ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: سبسیڈی والی پانچ ٹن پیاز چار گھنٹے میں ختم

author img

By

Published : Dec 8, 2019, 2:55 PM IST

ملک میں پیاز کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ لیکن ریاست آندھرا پردیش میں حیرت انگیز طور پر پانچ ٹن پیاز چار گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔

پیاز کی قیمت
پیاز کی قیمت

ریاستی حکومت کی جانب سے سبسیڈی پر فراہم کی جانے والی پیاز حاصل کرنے کے لیے تروپتی میں ایک کیلومیٹر طویل قطار دیکھی گئی۔

صبح ہی سے تروپتی کے انامیا سرکل سے ریلوے گیٹ تک یہ قطار دیکھی گئی اور قطار میں بزرگ افراد سے لے کر چھوٹے بچے اور بالغ افراد بھی دیکھے گئے۔

آرسی روڈ رعیتو بازار میں اتوار کی صبح مارکٹنگ محکمہ کی جانب سے پانچ ٹن پیازفروخت کے لیے دسیتاب کروائی گئی تھی۔اس پیاز کو حاصل کرنے کے لیے بھی لوگوں کی طویل قطار دیکھی گئی۔

یہ پانچ ٹن پیاز چار گھنٹے میں ختم ہوگئی کھلے بازار میں فی کلو پیاز150 روپئے کے حساب سے فروخت کیے جانے کے پیش نظر عہدیداروں کی جانب سے 25 روپئے کیلو کے حساب سے یہ پیاز سبسیڈی میں فروخت کی گئی۔

تروپتی ٹاون کے چندراگری،راماپورم،ایروڈو،کری کمباڈی اور دیگر علاقوں کے عوام کی بڑی تعداد اس سبسیڈی پر فروخت کی جانے والی پیاز کی خریداری کے لیے پہنچی۔ضرورت کے لحاظ سے پیاز میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ پر عوام نے حکومت پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.