وشاکھاپٹنم اگانام پوڑی میں واقع پام آئيل مینوفیکچرنگ انڈسٹری (اے پی آئی آئی سی) میں آگ لگ گئی۔ پام آئل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کمپنی انڈسٹریل پارک میں واقع ہے۔
موقع واردات پر آگ بجھانے والا عملہ پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ موقع پر پولیس پہونچ گئی ہے۔ اس بات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے کہ موقع پر کتنے مزدور یا ملازم تھے۔ ابھی کسی بھی جانی نقصان کی کوئی بھی اطلاع نہیں ہے۔