ETV Bharat / state

آندھراپردیش :لاٹھیوں کی لڑائی میں 50 افراد زخمی - دسہرہ تہوار

دسہرہ تہوار کے موقع پر آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں منائے گئے بنی فیسٹول کے دوران لاٹھیوں کی لڑائی میں 50 افراد زخمی ہوگئے۔

بننی فیسٹول
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 2:09 PM IST

زخمی افراد کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے جس میں سے چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہر سال دسہرہ کے موقع پر لاٹھیوں کی لڑائی کی یہاں روایت ہے۔

یہ روایت گزشتہ 30 برسوں سے چلی آرہی ہے۔ پولیس نے کئی مرتبہ اس پر روک لگانے کی کوشش کی تاہم اس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ شب کرنول کے دیور گٹہ کی پہاڑی پر واقع مندر میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر کرنول کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے اس میں کمی ہوئی ہے کیونکہ ماضی میں لاٹھیوں کی لڑائی میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوا کرتے تھے۔

Intro:Body:

Wednesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.