کسانوں نے سکریٹریٹ کے قریب بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔کسانوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں طلبا نے سکریٹریٹ کے محاصرہ کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔
چوکس پولیس نے طلبا کے احتجاج کو روک دیا جس پر طلبا نے سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ 'ان کو ایک ہی دارالحکومت چاہئے جس کا وعدہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے ان کی اراضیات نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے لیتے وقت کیا تھا'۔
انہوں نے کہاکہ 'جب حکومت نے امراوتی کو دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت کی اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے بھی اس کو قبول کیا تھا اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا تاہم اب وائی ایس آرکانگریس سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے تمام علاقہ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں : شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں کانگریس کا دھرنا
کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کررہے ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس اعلان کو فوری طورپر واپس لے۔