امراوتی کے اُودنڈارایاپالیم کے رہنے والے چنالاجرکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
اس نے اُس وقت کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے دور حکومت میں نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لیے اپنی 15 ایکڑ اراضی دی تھی تاہم موجودہ وائی ایس آرکانگریس کی حکومت نے ریاست کے دارالحکومت کو تبدیل کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔
جس پر کسانوں اور مقامی افراد کی جانب سے تحریک چلائی جارہی ہے اور امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔
اس تحریک میں اس نے بھی حصہ لیا تھا۔بتایاجاتا ہے کہ مایوسی کے عالم میں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔
جس پر کسانوں کی مختلف تنظیموں اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے اس کے گھر پہنچ کر آخری دیدار کیا اور غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔