ETV Bharat / state

طوفان ”نیوار“ کا اثر۔ اے پی میں بڑے پیمانہ پر تباہی - طوفان نیوار کا اثر

طوفان نیوار کے زیر اثر اے پی کے اضلاع چتور،نیلور،کڑپہ اور پرکاشم میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں کئی مواضعات سے سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا،ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں محصور ہوگئیں، سینکڑوں بجلی کے پولس اکھڑ گئے۔نیلور ضلع میں ہائی ٹنشن بجلی کا تار ٹوٹ کر گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت عبدالرزاق کے طورپر کی گئی ہے۔

Effect of cyclone "Nivar", Massive destruction in AP
طوفان ”نیوار“ کا اثر۔ اے پی میں بڑے پیمانہ پر تباہی
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 3:39 PM IST

ریاست میں کئی نہریں لبریز ہو گئی ہیں اور کئی نالے اُبل پڑے۔ آبپاشی کے تمام تالابوں کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اضلاع نیلور اور کڑپہ میں تقریبا 6000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ نیلور ضلع کے وینکٹ گری۔ راپور روڈ کے پُل میں شگاف پڑ گیا۔ چونکہ عہدیداروں کی جانب سے اس پُل پر سے کسی بھی گاڑی کو گذرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اسی لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سینکڑوں بجلی کے پولس اور درخت اضلاع کڑپہ اور نیلور میں اکھڑ گئے جس کے نتیجہ میں کئی مواضعات میں بجلی کی سپلائی رک گئی۔کئی دوردراز کی سڑکیں اور ریاستی شاہراہیں گھٹنوں بھر پانی میں ڈوب گئیں جس کے نتیجہ میں ان دونوں اضلاع میں عام زندگی مفلوج ہو گئی اور سینکڑوں مواضعات تک سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا۔

وزرا انل کماریادو، ایم گوتم ریڈی اور ضلع کلکٹر سی بابو نے نیلور کے بارش سے شدید طورپر متاثر علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال پر نظر رکھی۔تمام تعلیمی اداروں کو پیر تک تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ اضلاع کے 1600 آبپاشی کے تالاب لبریز ہو گئے ہیں۔ضلع کڑپہ کے ریلوے کڈور منڈل کے بالاپلی۔کُکلاڈوڈی کے درمیان شاہراہ 50میٹر تک بہہ گئی جس کے نتیجہ میں کڑپہ تاتروپتی کے درمیان ٹریفک رک گئی اور سڑک کے دونوں کنارے سینکڑوں گاڑیاں رکی ہوئی ہیں۔

ضلع کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش کے نتیجہ میں دریائے گنجنا میں تیز موجیں دیکھی جارہی ہیں۔ریلوے کڈور،راجم پیٹ،رائے چوٹی کے کئی رہائشی علاقے زیرآب آگئے۔اضلاع کرشنا،گنٹور،مغربی گوداوری میں شدید بارش سے کھڑی ہزاروں ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا۔اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے طوفان کی صورتحال پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔

عہدیداروں نے وزیراعلی کو نیلور،کڑپہ اور چتور میں طوفان کے اثرات سے واقف کروایا۔وزیراعلی نے ہدایت دی کہ نیلور میں بجلی کا ہائی ٹنشن وائر ٹوٹ کر گرنے سے مرنے والے شخص کے خاندان کی مدد کی جائے۔عہدیداروں نے وزیراعلی کو بتایا کہ تین کسان چتور ضلع کے یرپاڈو منڈل کی میلامڈگو نہر میں پھنس گئے جن کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہین۔وزیراعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بارش کے متاثرین کی مدد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.