ETV Bharat / state

Train Accident in AP وجیانگرم ٹرین حادثے میں اب تک 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی - ہلااک ہونے والوں کو امداد

ریاست آندھرا پردیش کے وجیانگرم میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کا حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ممکنہ طورپر سگنل کی خرابی کو اس حادثے کی وجہ مانا جارہا ہے۔ Collision between Two trains in Vizianagaram district of Andhra Pradesh

The train accident
The train accident
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 8:09 AM IST

وجیا نگرم: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں اتوار کو الامندا-کانٹاکاپلی اسٹیشنوں کے درمیان کھڑی ٹرین سے مسافر ٹرین حادثے میں اب تک 14 افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں مزید لوگوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق وشاکھاپٹنم-پالسا مسافر ٹرین ٹریک پر رُک کر سگنل کا انتظار کررہی تھی۔ اسی وقت وشاکھاپٹنم-رائے گڑا مسافر ٹرین نے پیچھے سے کھڑی ٹرین کو ٹکر مار دی۔

  • #WATCH | Andhra Pradesh train accident: Rescue operations continue in Vizianagaram district.

    As per the data, 9 casualties are there and 29 people have been injured: Biswajit Sahu, CPRO, East Coast Railway. pic.twitter.com/vTT5808GhE

    — ANI (@ANI) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریلوے ذرائع کے مطابق اس ٹکر میں تین بوگیاں بری طرح تباہ ہوگئیں اور پٹری سے اتر گئیں۔ اناکاپلے اور وشاکھاپٹنم سے ایمبولینسیں یہاں بھیجی گئیں۔ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایک خصوصی ریسکیو ٹرین بھیجی گئی۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ ضلع کلکٹر ایس ناگلکشمی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈیکا پٹیل آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انٹر لاکنگ سگنل سسٹم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ ریلوے حکام نے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کئی ہیلپ لائنیں شروع کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بچاؤ اور راحتی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر روشنی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور آپریشن میں این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

  • Train Accident between Alamanda and Kantakapalle Stations in Vizianagaram-Kottavalasa Rly section of Waltair Division of ECoR in Howrah-Chennai Main Line. @RailMinIndia

    Helpline Numbers ...👇👇👇 pic.twitter.com/ahAgX4Kohd

    — East Coast Railway (@EastCoastRail) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے اہل خانہ کو فی کس دس لاکھ روپیے ایکس گریشیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد فی کس دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی نے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ضلع انتظامیہ اور دیگر محکموں کو ہدایت دی ہے۔

آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر اور وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ نذیر کو بتایا گیا کہ ضروری امدادی انتظامات کیے گئے ہیں اور زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ گورنر نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

وزیراعظم مودی کا آندھرا پردیش میں ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو آندھرا پردیش کے وجیا نگرم کے قریب ٹرین حادثے میں مسافروں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ مودی نے ایک ایکس پیغام میں کہا ’’میں نے ریلوے کے وزیر اشونی وشنو سے بات کی اور الاماندا اور کانٹاکپلی سیکشن کے درمیان ٹرین کے پٹری سے اترنے کے افسوسناک واقعہ کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’افسران متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘‘

  • Office of the Prime Minister of India tweets, "The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the PMNRF for the next of kin of each deceased due to the train derailment between Alamanda and Kantakapalle section. The injured would be given Rs. 50,000." pic.twitter.com/NP5OfeCzVT

    — ANI (@ANI) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریلوے کی جانب سے امداد

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بھی آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایکس گریشیا معاوضے کی تقسیم شروع ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس 10 لاکھ روپے، شدید زخمی افراد کے لیے 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 50،000 روپے دیے جائیں گے"۔

  • All injured shifted to hospitals.
    Ex-gratia compensation disbursement started - ₹10 Lakh in case of death,
    ₹2.5 Lakh towards grievous and ₹50,000 for minor injuries.

    — Ashwini Vaishnaw (@AshwiniVaishnaw) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کے روٹ تبدیل

ایسٹ کوسٹ ریلوے نے آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں مسافر ٹرینوں کے حادثے کی وجہ سے دو ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے اور چند دیگر ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ 30 اکتوبر کو رائے پور سے جانے والی ٹرین نمبر 08527 رائے پور-وشاکھاپٹنم اور 30 اکتوبر کو وشاکھاپٹنم سے جانے والی ٹرین نمبر 08528 وشاکھاپٹنم-رائے پور ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پانچ ٹرینیں معمول کے روٹ وشاکھاپٹنم-وجئے واڑہ کے بجائے ٹٹلاگڑھ-رائے پور-ناگپور-بلارشا-وجئے واڑہ کے روٹ تبدیل کرکے چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 03357 بارونی-کوئمبٹور اسپیشل ایکسپریس جو 28 اکتوبر کو بارونی سے روانہ ہوئی تھی اس ٹرین کا بھی روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی چند ٹرینوں کا رخ تبدیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پلول سے دہلی آنے والی لوکل ٹرین پٹری سے اتری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.