ETV Bharat / state

سیاسی حریف کو چندرابابو کا خراج عقیدت

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے اپنے سیاسی حریف چندرامولی کوخراج پیش کیا ہے۔

Chandrababu's Opponent in Kuppam Dies
سیاسی حریف کو چندرابابو کا خراج عقیدت
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 2:03 PM IST

چندرابابو نائیڈو نے چندرامولی کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ سابق آئی اے ایس چندرامولی نے متحدہ آندھراپردیش میں کئی محکمہ جات میں نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے چندرامولی کی موت پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

چندرامولی، ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر تھے جن کو حلقہ اسمبلی کُپم کا انچارج بنایا گیا تھا۔ اس حلقہ کی نمائندگی چندرابابو کرتے ہیں۔

چندرامولی، کینسر کے مرض کا شکار تھے اور گذشتہ روز ان کی حیدرآباد کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی تھی۔ چندرامولی نے 2014 اور 2019 کے انتخابات میں چندرابابو کے خلاف حصہ لیا تھا۔ انہیں 2014 میں 55 ہزار ووٹ ملے تھے جبکہ 2019 میں انہوں نے 70 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔

چندرامولی 1990 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر تھے جنہوں نے 2014 میں اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا اور وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی موت پر وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.