گذشتہ ماہ آندھراپردیش اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے کورونا وبا کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو چھ ہفتوں کےلیے ملتوی کردیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
چندرابابو نائیڈو نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی جانب سے انتخابات کے ضمن میں منعقد کئےگئے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ، آپ نے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہورہی ہزاروں اموات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے؟
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ساری دنیا کورونا وائرس سے لڑنے میں مصروف ہے اور وائی ایس آر سی پی انتخابات کے انعقاد کےلیے کوشاں ہے۔
نائیڈو نے ان اطلاعات پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت آندھراپردیش جنوبی کوریا میں کورونا وبا کے باوجود انتخابات منعقد ہونے کی مثال پیش کررہی ہے۔