ETV Bharat / state

Chandrababu Naidu چندرا بابو نائڈو کسان تحریک شروع کریں گے - کسانوں کی حمایت

تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نے خبردار کیا کہ کسانوں کی جدوجہد جگن کی پارٹی کا آخری سفر ہونے والا ہے۔ انہوں نے فصلوں کا معاوضہ نہ دینے پر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے

چندرا بابو نائڈو کسان تحریک شروع کریں گے

author img

By

Published : May 13, 2023, 5:09 PM IST

حیدرآباد:تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نے کسانوں کی حمایت میں پوری ریاست میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کسانوں سے وصول کی گئی ایک ایک پائی کو ایک ہفتے کے اندر ادا کرنے کا جگن حکومت سے مطالبہ کیا۔ ٹی ڈی پی کے سربراہ چندرابابو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسانوں کے مسائل جلد سے جلد حل نہیں کئے جاتے ہیں وہ بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اناج کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

چندرابابو نے مغربی گوداوری ضلع کے ایراگاورم سے تنکو وائی جنکشن تک پد یاترا کی۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی اکولا سری رامولو ڈگری کالج کے احاطے میں منعقدہ جلسہ عام میں کسانوں سے خطاب کیا۔ چندرا بابو نائیڈو نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تادیپلی محل میں نہ خریدے گئے اناج کو لانے کے لئے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے باوجود وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اگر کسان بن موسم بارشوں سے بھیگے ہوئے اناج کی حفاظت کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔حکومت ان کی پریشانیوں پر توجہ نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Election 2023 کرناٹک میں وزیر اعلی کون بنے گا؟ کانگریس میں ریس شروع

انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست آندھرا پردیش میں کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ اگر کسانوں کے مسائل اٹھائے جاتے ہیں تو ان پر جوابی حملہ کیا جاتا ہے۔ چندرا بابو نے الزام لگایا کہ حکومت ان علاقوں میں کسانوں کو دھمکیاں دے رہی ہے جہاں وہ جاتے ہیں۔ انہوں نے پولیس کے رول پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ پولیس احتجاج کرنے والے کسانوں کو گرفتار کرتی ہے۔کیا کسانوں کو احتجاج کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.