امراوتی میں اسمبلی کے اجلاس کے چوتھے دن کی کارروائی میں شرکت کے لئے چندرابابو اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ پہنچے تھے۔
ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی تھے تاہم سیکوریٹی عہدیداروں نے ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور پلے کارڈس ساتھ لے جانے پر اعتراض کیا۔
اس موقع پر تلگودیشم کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ اسمبلی میں واقع اپنے دفتر کو یہ پلے کارڈس لے جارہے ہیں تاہم سیکوریٹی اہلکاروں نے ان کی بات نہیں مانی اور ان کو پلے کارڈس کے ساتھ اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
سیکوریٹی اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے اعتراض اور اندر جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر چندرابابو اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اسمبلی کے سامنے بیٹھ گئے۔
اس موقع پرچندرابابو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کے موقف پر شدید اعتراض کیا۔