ETV Bharat / state

آئی آر ایس عہدیدار جے کرشنا کشور کی معطلی کے احکامات منسوخ - سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل

سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل نے منگل کو اس حوالے سے احکامات جاری کئے جس کے بعد کرشنا کشور، سنٹرل سرویسز میں واپس ہوسکتے ہیں

CAT Cancels IRS Officer Jasti Krishna Kishore Suspension order
آئی آر ایس عہدیدار جے کرشنا کشور کی معطلی کے احکامات منسوخ
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 2:29 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:43 PM IST

سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (کیاٹ)نے وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت آندھرا پردیش حکومت کو دھچکہ پہنچاتے ہوئے آئی آر ایس عہدیدار جے کرشنا کشور کی معطلی کے احکام کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔

ٹریبونل نے منگل کو اس حوالے سے احکامات جاری کئے جس کے بعد کرشنا کشور، سنٹرل سرویسز میں واپس ہوسکتے ہیں

کیاٹ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کرشنا کشور کے خلاف معاملات میں قانون کے مطابق کام کرے۔ کرشنا کشور جو تلگو دیشم پارٹی کے دور میں معاشی ترقی کے کونسل کے سی ای او تھے، کو تلگو دیشم حکومت میں رشوت خوری کے الزامات کے بعد جگن حکومت نے معطل کر دیا تھا۔ ان کے خلاف اے پی حکومت نے ایک معاملہ بھی درج کیا تھا تاہم کیاٹ نے کشور کی معطلی کو برخواست کرنے کے احکام جاری کئے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.