یہ تیندوا رات کو سڑک پر آگیا۔ اس نے پہلے کتے پر حملہ کیا اور کتے کو اپنے منہ میں رکھ کر دیوار کو پھاندنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران کتا اس کے چنگل سے نکل گیا اور فرار ہوگیا۔اسی دوران ناگراج نامی شخص نے تیندوے کو دیکھا اور گھرمیں اندر جا کر اس نے دروازہ لگالیا۔صبح میں تیندوے نے زو کے قریب ایک بائیک کا تعاقب کیا اور اس پر سوار شخص پر حملہ کرتے ہوئے اس کو زخمی کردیا۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور تفصیلات حاصل کیں۔یہ تیندوا تروملا گھاٹ روڈ پر گھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔اس نے چند دن قبل راہگیروں پر حملہ بھی کردیا۔