ETV Bharat / state

اے پی کی نئی ریاستی الیکشن کمشنر نیلم سہائے نے ذمہ داری سنبھال لی - Andhra Pradesh for the next five years

آندھرا پردیش کی نئی ریاستی الیکشن کمشنر نیلم سہائے نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ آئی اے ایس عہدیدار نیلم سہائے نے چیف سکریٹری حکومت اے پی کے طور پر خدمات انجام دی تھیں اور عہدہ سے سبکدوش ہوگئی ہیں۔

اے پی کی نئی ریاستی الیکشن کمشنر نیلم سہائے نے ذمہ داری سنبھال لی

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 2:09 PM IST

آئی اے ایس عہدیدار نیلم سہائے کو آئندہ پانچ سال کے لئے آندھرا پردیش کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے پیشرو این رمیش کمار نے پانچ سالہ میعاد کی تکمیل کی اور 31مارچ کو عہدہ سے سبکدوش ہوگئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہائے نے کہا کہ ان پر بھروسہ کرتے ہوئے گورنر نے ان کو یہ ذمہ داری دی ہے۔

نیلم سہائے نے کہا کہ وہ ادارہ جات مقامی کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کام کریں گی۔ اس نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد انہوں نے گورنر سے ملاقات کی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات کروانے کے سلسلہ میں گورنر سے بات چیت کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.