چندرا بابو نے اس مکتوب میں الزام لگایا تھا کہ حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کے لیڈروں نے یہ حملہ کیا ہے تاہم گوتم سوانگ نے واضح کیا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ چتور ضلع کے بی کوتہ کوٹہ علاقہ میں ہوئے جھگڑے کے واقعہ کے سلسلہ میں معاملہ درج کیاگیا اور پرتاپ ریڈی کو گرفتار کیاگیا۔ پرتاپ ریڈی کا جھگڑا پھلوں کا کاروبار کرنے والے سے ہوا تھا۔ درمیان میں جانے والے رام چندراپر حملہ کیا گیا تھا۔ رام چندرا کو فوری طورپر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیاگیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے حملہ کئے جانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔