امراوتی کے کسان،ریاست کے تین دارالحکومتوں کے قیام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
ان کسانوں نے ایک ریاست ایک دارالحکومت کا نعرہ دیا ہے۔ان کسانوں کی حمایت میں 7 فروری کو 4 بجے شام بڑے پیمانہ پرریلی نکالی جائے گی اور بعد ازاں جلسہ عام منعقد کیاجائے گا۔جے اے سی کے لیڈروں نے یہ بات بتائی۔
اس احتجاجی جلسہ میں عوام سے کثیرتعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔