ETV Bharat / state

آندھرا پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے چوتھے روز کی کارروائی - ap assembly winter session

آندھرا پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کی چوتھے روز کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ کن بلوں پر بحث ومباحث ہوں گے جاننے کے لیے پڑھیے پوری خبر

آندھرا پردیش اسمبلی
آندھرا پردیش اسمبلی
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 1:51 PM IST

آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے چوتھے دن کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ اسپیکر تمی نینی نے آندھرا پردیش الیکٹریسٹی ڈیوٹی ترمیمی بل پر بحث کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر بالی نینی سری نواس ریڈی نے اس بحث کا آغاز کیا۔ وزیر کی تقریر کے بعد بل ایوان میں منظور کیا گیا۔

بعد ازاں مختلف قوانین پر بحث شروع ہوئی۔ اس دوران نقد کی منتقلی اور کورونا کنٹرول پر تبادلہٗ خیال عمل میں لایا جارہا ہے۔ اسی اثناء میں ٹی ڈی پی کے ایم ایل اے اور ایم ایل سی کے چندرابابو نائیڈو نے میڈیا عملہ کے ساتھ ساتھ بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی اور اقلیتوں پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ریلی کی شکل میں اسمبلی پہنچے۔

واضح رہے کہ آج اسمبلی میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی بہبود کے منصوبوں پر تبادلہء خیال کیا جارہا ہے اور قانون ساز کونسل میں آج 9 بلوں پر بحث کی جانی ہے۔ اس درمیان اسمبلی میں پولا ورم پروجیکٹ، ملازمین کی فلاح و بہبود اور امن و امان کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہٗ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.