آندھرا پردیش کے دسویں جماعت کے نتائج وزیر تعلیم بوتسا ستیہ نارائنا نے وجئے واڑہ میں جاری کئے۔ امتحانات 3 تا 18 اپریل منعقد کئے گئے تھے۔ان امتحانات کے لئے 6,09,081 ریگولر طلباء نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں سے 6,05,052 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں 3,09,245 لڑکے اور 2,05,807 لڑکیاں ہیں۔ وزیر تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ریاستی سطح پر ریگولر طلبا کی کامیابی کا فیصد 72.26 فیصد ہے۔ اس میں لڑکے 60.27 فیصد اور لڑکیاں 75.38 فیصد ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی لڑکوں کے مقابلے لڑکیاں 6.11 فیصد زیادہ کامیاب ہوئی ہیں۔
وزیرموصوف نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کامیابی کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریاست بھر کے 933 اسکولوں میں صدفیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ 38 اسکولوں کا نتیجہ صفر رہا۔ ضلع واری لحاظ سے پاروتی پورم منیم ضلع 87.47 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔
مزید پڑھیں:UP Board Results پریانشی نے ہائی اسکول اور شبھ نے انٹر میڈیٹ میں کیا ٹاپ
مزید پڑھیں:Excellent Results of Hafiz Students حفاظ طلباء کے بارہویں جماعت میں شاندار نتائج
ضلع نندیال 60.39 فیصد کامیابی کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔ اے پی کے اقامتی اسکولس کے طلبہ سب سے زیادہ کامیاب ہوئے ۔ان اسکولس میں 95.25 فیصد کامیاب ہونے کا فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کے لیے یقیناً فخر کی بات ہے۔ تمام نتائج ایس ایس سی بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب کیے گئے ہیں۔
یواین آئی