کوڈیلا شیو پرساد نے اپنے رہائش گاہ میں پھانسی لگالی ۔ان کا 72 سال کی عمر میں موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق کوڈیلا نے اپنے گھر میں پھانسی لگالی۔ بے ہوشی کی حالت میں انہیں حیدرآباد میں واقع انڈو امریکن کینسر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہاںعلاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
ان کے خاندان کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما کوڈیلا شیو پرساد راؤ صبح کا ناشتہ کرنے کے بعد اپنے کمرے میں گئے تھے۔ جہاں انہوں نے پنکھے پر لٹک کر خود کشی کرلی۔ جس کے بعد ان کے اہل خانہ انہیں اسپتال لے گئے،جہاں انہوں نے دم توڑدیا۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی دنوں سے دماغی طور سے بیمار چل رہے تھے۔ان کا ڈپریشن کا علاج بھی چل رہا تھا۔
جگن موہن ریڈی کےوائی ایس آر پی سی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کوڈیلا شیو پرساد کے بیٹے اور بیٹی کے خلاف متعدد بدعنوانی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ساتھ میں کوڈیلا پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے آندھرا پردیش کے اسمبلی سےفرنیچر چوری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کوڈیلا نے 1983 میں سیاست میں قدم رکھا جب این ٹی رام راؤ نے تیلگو دیشم پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
کوڈیلا آندھرا پردیش کے اسمبلی سے چھ مرتبہ رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہوئے جہاں انہوں نے سال 2014 سے 2019 تک بطور اسپیکر اپنے فرائض کوانجام دیا۔ساتھ میں کوڈیلا نے چندر بابو نائیڈو اور این ٹی رام راؤ کی حکومت کے دوران وزارت کے عہدے کو بھی سنبھالا