ETV Bharat / state

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید افراد کی شناخت - کووڈ 19

ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے 35نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔ یہاں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

Andhra Pradesh reported 35 new COVID-19 positive cases
آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید افراد کی شناخت
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 5:18 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے۔

نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر757تک جاپہنچی ۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں

۔سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کرنول میں آئے ہیں جہاں کے دس افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور رہا ہے جہاں 9معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔

تیسرے نمبر پر ضلع کڑپہ رہا ہے۔

اس ضلع میں 6نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ریاست کے سات اضلاع وجیانگرم،وشاکھاپٹنم،سریکاکلم،پرکاشم،نیلور،مشرقی گوداوری اور چتور میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے

جب کہ بہ حیثیت مجموعی 184معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔

دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 158معاملات درج کئے گئے ہیں۔

وجیانگرم اور سریکاکلم اضلاع میں ہنوز ایک بھی کورونا کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اب تک 96افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد کڑپہ ضلع کے ہیں جہاں کے 19افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔ریاست میں اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 22تک جاپہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.