ETV Bharat / state

آندھراپردیش: کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

ریاست آندھراپردیش میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 8:57 PM IST

Andhra Pradesh records single-day high of 2,432 Covid cases, 44 deaths
آندھراپردیش: کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں کورونا کے شدید پھیلاؤ کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے جہاں اب تک ایک ہزار سے زیادہ کیسز درج ہوچکے ہیں۔

انتظامیہ چتور میں مکمل لاک ڈاون کے نفاذ پر غور کر رہا ہے تاہم عہدیداروں نے ضروری اشیا اور ترکاری کی دکانات کو گیارہ بجے دن تک کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ ایمرجنسی سہولت، میڈیکل اور شراب کی دکانات کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ دو دن قبل چتور میں اندرون چوبیس گھنٹے کورونا کے تین سو مثبت کیسز پائے گئے تھے۔

وہیں تروپتی کے مختلف علاقوں میں دکانات صبح سات بجے تا ایک بجے دن کھلی رہیں گی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق آندھراپردیش میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 2,432 تازہ کیسز درج کئے گئے ج بکہ ریاست میں کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 35 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوویڈ انفیکشن سے 44 اموات ہوئی ہیں اور اب تک اس وبا سے 452 اموات ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.