ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں 998 کورونا کے تازہ معاملات درج، 14 اموات

آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 998 افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے۔

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 4:35 PM IST

Andhra Pradesh recorded 998 new COVID19 cases and 14 deaths in the last 24 hours
آندھراپردیش میں 998 کورونا کے تازہ معاملات درج، 14 اموات

محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ ان نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس ایک شخص اور دیگر ریاستوں کے 36 افراد شامل ہیں۔

نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سرفہرست ضلع گنٹور ہے جہاں 157 نئے معاملات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے۔ دوسرے نمبر پر 118 معاملات کے ساتھ ضلع مشرقی گوداوری رہا۔سب سے کم 18 معاملات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔

اب تک بہ حیثیت مجموعی سب سے زیادہ معاملات کے لحاظ سے ضلع کرنول رہا ہے جہاں اب تک 2451 معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے کم معاملات 189 سریکاکلم ضلع میں بہ حیثیت مجموعی درج کئے گئے۔

ریاست بھر میں 6828 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ضلع اننت پور کی ہے جہاں 1247 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔سب سے کم 54 افراد سریکاکلم ضلع میں روبہ صحت ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا سے 14 اموات ہوئی ہیں۔ان میں ضلع کرنول میں 5، ضلع اننت پور میں 3، ضلع چتور میں دو،ضلع کڑپہ میں دو، ضلع کرشنا،ضلع وشاکھاپٹنم میں ایک ایک شامل ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر232 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 8422 ہوگئی ہے۔ ریاست کے بیشتر اسپتالوں میں ہنوز 10043 افراد زیرعلاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.