ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے نامزد گورنر کا 23 جولائی کو چتور کا دورہ - چتور

ریاست آندھرا پردیش کے نامزد گورنر وشواجیت ہری چندن 23 جولائی کو ضلع چتور کا دورہ کریں گے۔

آندھرا پردیش کے نامزد گورنر کا 23 جولائی کو چتور کا دورہ
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 12:17 PM IST

حال ہی میں مرکزی حکومت نے اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما ہری چندن کو آندھرا پردیش کا گورنر نامزد کیا ہے۔ وہ 24جولائی کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

نئے گورنر کے طور پر نامزد کرنے کے بعد ہری چندن پہلی بار 23جولائی کو تروملا میں پوجا کریں گے۔ ان کے دورے کے سلسلے میں بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں کلکٹر نارائن بھرت گپتا نے پروٹوکول کے مطابق عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

نئے گورنر 23 جولائی کو صبح میں 10 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے رینی گنٹہ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ خصوصی گاڑی میں تروملا جائیں گے اور پوجا کریں گے۔

بعد ازیں وہ سہ پہر تین بجے رینی گنٹہ ایئرپورٹ پہنچیں گے اور وہاں سے وہ بذریعہ طیارہ وجے واڑہ پہنچیں گے۔

Intro:Body:

salman manvi a

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.