ETV Bharat / state

بیرونی ممالک سے واپس آئے افراد کی نشاندہی کے لیے اہم قدم - یرونی ممالک سے واپس افراد کی نشاندہی کے لئے گھر گھر سروے کرے گی

اے پی کی تروپتی بلدیہ بیرونی ممالک سے واپس افراد کی نشاندہی کے لئے گھر گھر سروے کرے گی۔

یرونی ممالک سے واپس افراد کی نشاندہی کے لئے گھر گھر سروے کرے گی

author img

By

Published : Mar 23, 2020, 6:43 PM IST

Updated : Mar 24, 2020, 12:03 AM IST

آندھراپردیش کی تروپتی بلدیہ شہر کے حدود میں بیرونی ممالک سے واپس افراد کی نشاندہی کے لئے گھر گھر سروے کرے گی۔اگرچہ کہ تروپتی ضلع میں کورونا وائرس کے کسی بھی معاملہ کا پتہ نہیں چلا ہے تاہم بلدی حکام نے مندروں کے اس شہر میں شردھالوووں کی تعداد میں کمی کے اقدامات کئے ہیں۔

کمشنربلدیہ پی ایس گریشا نے اس سروے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔انہوں نے بیرونی ممالک سے واپس افراد کی تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کی۔انہوں نے کہاکہ ہر دن شہر میں تمثیلی ڈرل کی جائے گی تاکہ خود کے حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔

اس سلسلہ میں ایک ہیلپ ڈیسک 0877-2256766بھی قائم کیاگیا ہے تاکہ کورونا وائرس اور اس سے متعلق شبہات کو دور کیاجاسکے۔

ضلع چتور کے کلکٹر نارائنا بھارتی گپتا نے کہا کہ تروپتی کے پدماوتی نیلائم میں 200بستروں پر مشتمل الگ تھلگ وارڈ بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چتور میں دومعاملات اس وائرس سے منفی پائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2020, 12:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.