ETV Bharat / state

آندھراپردیش: سونا ڈکیتی معاملہ، 4 افراد گرفتار - پولیس

ریاست آندھراپردیش میں سونے کی ڈکیتی کی واردات پیش آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی وجئے واڑہ پولیس نے چار ملزمین کو گرفتارکر لیا۔

Andhra Pradesh: Miscreants rob 7kg gold and Rs 30 lakh cash from jewellery making unit
آندھراپردیش: سونا ڈکیتی معاملہ میں 4 افراد گرفتار
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:33 PM IST

وجئے واڑہ کے ون ٹاون علاقہ میں طلائی زیورات بنانے کے ایک یونٹ میں نامعلوم افراد نے 7 کیلو سونا اور 40 لاکھ روپئے نقد لوٹ لئے تھے جبکہ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبصہ سے لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا۔

ڈی سی پی وکرم پاٹل نے بتایا کہ چوروں نے یونٹ کے کلرک کے ہاتھ پیر باندھ کر واردات کو انجام دیا تھا۔ چوروں کو پکڑنے کےلیے ڈی سی پی سدھاکر کی قیادت میں پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔

دن دھاڑے چوری کی واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ پولیس کمشنر بی سرینواسولو کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

پولیس نے شہر کے آنے جانے والے راستوں کو بند کرکے مشتبہ افراد کی تلاشی لے رہی تھی، اسی دوران کرشنوینی گھاٹ پر چور ایک گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ثبوتوں کو مٹانے کی غرض سے چوروں نے یونٹ کا سی سی ٹی وی بھی چوری کرلیا تھا اور اسے نہر میں پھینک دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.