آندھرر پردیش حکومت کی جانب سے آج ریاست کی نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس پالیسی کا نفاذ 2020-23 کیلئے ہوگا۔ محکمہ صنعتوں نے سنگل ونڈو سنٹر وائی ایس آر اے پی ون قائم کیا، تاکہ صنعتی اجازت ناموں میں تیزی پیدا کی جاسکے۔
وزیر صنعت گوتم ریڈی اور آندھراپردیش انڈسٹرئیل انفراسٹرکچر کارپوریشن(اے پی آئی آئی سی)کی صدر نشین روجا نے نئی پالیسی جاری کی۔
وزیر گوتم ریڈی نے اس موقع پر کہا 'نئی پالیسی، آسان قواعد کے ساتھ وائی ایس آر کے نام سے شروع کی گئی ہے'۔
انہوں نے کہا 'اس سے سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کو فائدہ ہوگا۔ حکومت کا مقصد نئے تاجروں اور ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہے'۔
وزیر گوتم ریڈی نے کہا 'کووڈ کے حالات میں صنعتی پالیسی اگلے تین سالوں تک چلے گی۔ ملک اور ریاست کے لئے معیشت میں اضافہ کرنے والے صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے 'وائی ایس ایس آر اے پی ون' کے نام سے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی گئی ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
پائلٹ کا ابھی بھی پارٹی میں خیر مقدم ہے: رگھوویر مینا
وزیر گوتم ریڈی نے کہا 'صنعتی پالیسی وسیع وسائل کے موثر استعمال اور بڑے پیمانے پر مائکرو سکیل صنعتوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے'۔
انہوں نے کہا 'نئی صنعتی پالیسی پہلے سے تیار شدہ بنیادی ڈھانچے، صنعتی زوننگ، لیز آؤٹ بنیاد پر اراضی کی الاٹمنٹ، رِسک فری صنعتی نظام کے قیام، 'وائی ایس آر اے پی ون' کے نام سے ایک ونڈو کلیئرنس سنٹر کے قیام اور اسی طرح کے تصور پر مبنی ہے۔