ETV Bharat / state

اے پی کے کسانوں کی کشن ریڈی سے ملاقات

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کو بدلا نہیں جائے گا۔

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی
مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی
author img

By

Published : Jan 5, 2020, 1:33 PM IST

ریاست کے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے خلاف آندھراپردیش کے کسانوں اور خواتین کے ایک وفد نے ریڈی سے سکندرآباد میں واقع ان کی قیام گاہ پراتوار کی دوپہر ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم دیا۔

اس وفد نے کہا کہ 'دارالحکومت امراوتی کی تبدیلی سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کشن ریڈی نے ان کی مشکلات اور مسائل کو تفصیل سے سنا۔

ریاست کے کسان، اس مسئلہ پر کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت تین دارالحکومتوں کی تجویز سے فوری دستبرداری اختیار کرے کیونکہ نئے دارالحکومت کے طورپرامراوتی کو انہوں نے نہ صرف قبول کیا ہے بلکہ امراوتی کی تعمیر کے لئے اپنی اراضی حکومت کو دی ہیں۔

کسانوں کے اس احتجاج، دھرنے اور زنجیری بھوک ہڑتال کو اصل اپوزیشن تلگودیشم کے ساتھ۔ ساتھ عوامی تنظیموں، بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ حکومت کی اس تجویز کے خلاف ریاست میں مختلف شکلوں میں بڑے پیمانہ پر احتجاج کئے جارہے ہیں۔

Intro:Body:

fghjfj

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.