ETV Bharat / state

آندھرا پردیش میں سیلاب سے تباہی، آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان

وزیر اعلیٰ نے مرکزی افسران کو بتایا کہ ریاستی حکومت کاشتکاروں کو اسی فصل کے سیزن میں ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لئے ان پٹ سبسڈی فراہم کررہی ہے۔ مئی اور ستمبر کے درمیان خریف نقصانات کی سبسڈی پہلے ہی ادا کردی جاچکی ہے۔

آندھرا پردیش میں سیلاب سے تباہی، آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان
آندھرا پردیش میں سیلاب سے تباہی، آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 11:16 AM IST

آندھرا پردیش کو حالیہ شدید بارش اور سیلاب سے 8،084 کروڑ روپے کے زرعی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ تخمینہ شدہ نقصان تقریباً 8،084 کروڑ روپے ہے، جس میں 5،000 کروڑ روپے کا نقصان بنیادی ڈھانچے کو پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں کو 3000 کروڑ روپئے کا سیلاب سے نقصان ہوا ہے کیونکہ کٹائی کے سیزن سے ٹھیک پہلے ہی بارش ہوئی تھی۔'

بدھ کے روز مرکزی حکومت کی ٹیم جس نے جنوبی ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے پانچ اضلاع کا دورہ کیا، نے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔

گذشتہ دو دن سے اس ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، کرشنا، گنٹور اور اننت پور اضلاع کا دورہ کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مونگ پھلی کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

ریڈی نے ٹیم سے گزارش کی کہ وہ نقصان سے نمٹنے کے لئے انسانی بنیادوں پر ہر ممکن مدد کریں۔

انہوں نے ٹیم سے کہا کہ کسانوں سے خراب فصلوں کی خریداری کرتے ہوئے بار بار پوچھے گئے سوالات میں نرمی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے مرکزی افسران کو بتایا کہ ریاستی حکومت کاشتکاروں کو اسی فصل کے سیزن میں ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لئے ان پُٹ سبسڈی فراہم کررہی ہے۔ مئی اور ستمبر کے درمیان خریف نقصانات کی سبسڈی پہلے ہی ادا کردی جاچکی ہے۔

ریڈی نے ٹیم سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کریں۔

انہوں نے مرکزی ٹیم کو آندھرا پردیش میں تعینات کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.