ریاست کے دارالحکومت کے طورپرامراوتی کی برقراری کے مطالبہ پر مشرقی گوداوری ضلع کے کاکناڈا کے بالاجی سنٹر میں جے اے سی کی زیرنگرانی کئے گئے انوکھے پکوان پروگرام میں نارائنا سمیت تلگودیشم،جناسینا اور دیگر عوامی تنظیموں کے لیڈروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نارائنا نے کہا کہ ذات اور مذہب کی بنیاد پر جگن نے نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کئے۔ پارلیمنٹ میں حمایت میں ووٹ دینے والے جگن اب یہاں سی اے اے، این آر سی کی مخالفت کررہے ہیں۔
جب جگن ریاست کے اپوزیشن لیڈر تھے تو اسمبلی میں انہوں نے دارالحکومت کے طورپرامراوتی پر رضامندی ظاہر کی تھی اور اب دارالحکومت کو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دارالحکومت کی تعمیر میں بدعنوانیاں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تاہم دارالحکومت امراوتی کو منتقل کرنے کی تجویز نامناسب ہے۔