ETV Bharat / state

آندھراپردیش: دو لاکھ شہریوں کو واپس لانے کے اقدامات - آندھراپردیش

لاک ڈاون کی وجہ سے بیرون ریاستوں میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے کےلیے آندھراپردیش حکومت نے ایک منصوبہ وضع کیا ہے۔

Andhra Pradesh clears decks for migrant's homecoming
آندھراپردیش: دو لاکھ شہریوں کو واپس لانے کے اقدامات
author img

By

Published : May 4, 2020, 3:44 PM IST

آندھراپردیش کے وزیر صحت الاکالا کرشنا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 ریاستوں میں پھنسے تقریباً دو لاکھ مزدوروں اور طلبا کو ریل کے ذریعہ واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیشل آفیسر کرشنا بابو کی نگرانی میں 9 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو آندھراپردیش لایا جائےگا جبکہ انہیں غذا و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ریاست کے ہر گاؤں میں قرنطینہ سنٹر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور ریاست بھر میں ایک لاکھ بستروں پر مشتمل قرنطینہ سنٹرس کو دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدور اورطلبا کےلیے تیار رکھا گیا ہے۔

آندھراپردیش واپس آنے والے شہریوں کو ان قرنطینہ میں رکھا جائے گا جبکہ یہاں انہیں تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.