ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے لڑکے کی افغان لڑکی سے شادی - andhra pradesh news

دہلی میں دوران تعلیم دونوں کے بیچ محبت پروان چڑھی اور بالآخر دونوں نے تمام سرحدوں کو پار کرتے ہوئے شادی کر لی۔

andhra-pradesh-boy-married-afghan-girl
آندھرا پردیش کے لڑکے کی افغان لڑکی سے شادی
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:41 PM IST

عشق و محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔ یہ بات ثابت کی ہے آندھرا پردیش کے رہنے والے وویکانند رمن اور افغانستان کی رہنے والی فیروز شیرین نے۔

آندھرا پردیش کے لڑکے کی افغان لڑکی سے شادی

افغانستان کی رہنے والی فیروز شیرین اور آندھرا پردیش کے وویکانند رمن نے وجے واڑہ میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی ہے۔

وجے واڑہ کے پٹمتا میں ہوئی شادی میں مہمانوں نے دونوں جوڑوں کو آشیرواد اور نیک خواہشات سے نوازا۔

وویکانند رمن بنگلورو میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اس سے پہلے دہلی میں حصول تعلیم کے دوران وویکانند افغانستان کی رہنے والی شیرین کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔

پھر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ وویکانند اور شیرین نے جب اس شادی کی تجویز اپنے گھر کے بڑوں کے سامنے رکھی تو دونوں خاندان اس شادی کے لیے رضامند ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

چھتیس گڑھ: ایک ہی منڈپ میں نوجوان کی دو لڑکیوں کے ساتھ شادی

اس طرح سے وویکانند اور شیرین ملک، مذہب اور تہذیب و تمدن کی تمام سرحدوں کو پار کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.