ایوان نے بل کو اسی شکل و صورت میں منظوری دی جیسا پہلے اسے پیش کیا گیا تھا۔ پنچایت راج کے وزیر پوڈی ریڈی رام چندر ریڈی نے بل کی خاص خصوصیات کے بارے میں بتایا۔ اس کے ساتھ ہی ایوان نے قانون ساز کونسل کے ذریعہ تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کردیا۔
جب مسٹر ریڈی اس بل کو ایوان کی میز پر رکھنے اور اس کی خصوصیات کے بار ے میں معلومات دینے کی کوشش کررہے تھے تو اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی اور اس دوران وزیراعلی کو مداخلت کرنی پڑی۔
اس سے پہلے اس بل کو اسمبلی نے منظور کردیا تھا او ر اسے بعد میں قانون ساز کونسل میں بھیجا گیا تھا جس نے کچھ ترامیم کی سفارش کے ساتھ اسے واپس اسمبلی میں بھیج دیا تھا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ یہ دوسری بار ہے جب بل ایوان میں پیش کیا گیا ہے اور اسے منظور کرنا صرف رسمی طور پر باقی ہے۔ اسے مدا بنانے کے لئے اپوزیشن کے پاس کوئی اور دلیل نہیں ہے۔
مسٹر ریڈی نے کہا کہ کونسل نے پی آر (ترمیمی) بل۔2020 کو واپس بھیج دیا ہے، ہم اسے دوسری بار ایوان میں منظور کررہے ہیں۔ اسے منظور کرنا مقننہ کی ذمہ داری ہے۔ اب اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد پھر سے قانون ساز کونسل میں بھیجاجائے گا۔