ETV Bharat / state

عرضیوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 1:48 PM IST

آندھراپردیش ہائی کورٹ ریاست کے دارالحکومت کے مسئلہ پر معاملہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر اگلے ماہ کی 21 تاریخ سے کرے گا۔ اس مسئلہ پر داخل کردہ عرضیوں کی سماعت آج ریاستی ہائی کورٹ میں کی گئی۔ اس موقع پر ان عرضیوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت پر غور کیاگیا۔

اے پی ہائی کورٹ دارالحکومت پر عرضیوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد کر کرے گا

تین رکنی بنچ نے واضح کردیا کہ وہ سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بناتے ہوئے ان عرضیوں کی سماعت کرنے کیلئے تیار ہے۔آج کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے وکیل نتیش گپتا نے نشاندہی کی کہ ریاستی حکومت وشاکھاپٹنم کے کپولاپاڈو علاقہ میں بڑا گیسٹ ہوز تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔حکومت کا یہ قدم،عاملہ کے دارالحکومت کا حصہ ہے۔

ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ 10ستمبر تک جوابی دعوی دائر کریں۔اے پی کے دارالحکومت کو منتقل کرنے ریاستی حکومت کے قدم کے خلاف موجودہ دارالحکومت امراوتی کے کسانوں کے ساتھ ساتھ عوامی تنظیموں،اداروں اور عوامی نمائندوں نے یہ عرضیاں ہائی کورٹ میں دائر کی ہیں۔تاحال تقریبا 70عرضیاں عدالت میں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت سہ رکنی بنچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.