ETV Bharat / state

امراوتی بچاؤ احتجاج 200ویں دن میں داخل

ریاست وجئے واڑہ میں ایک ریاست اور ایک دارالحکومت کے نعرے کے ساتھ شروع احتجاج اور بھوک ہڑتال 200ویں دن میں داخل۔

امراوتی بچاؤ احتجاج 200ویں دن میں داخل
امراوتی بچاؤ احتجاج 200ویں دن میں داخل
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 5:22 PM IST

ریاست آندھرا پردیش (اے پی) کے دارالحکومت امراوتی کی منتقلی کے خلاف دارالحکومت کے تحفظ کے لئے جاری تحریک کا احتجاج 200ویں دن میں داخل ہوگیا۔ ایک ریاست اور ایک دارالحکومت کے نعرہ کے ساتھ شروع کئے گئے اس احتجاج کے 200دن کی تکمیل کے موقع پر بھوک ہڑتال کی گئی۔

وجئے واڑہ کے آٹو نگر میں جے اے سی کے دفتر کے قریب بھوک ہڑتال کرتے ہوئے امراوتی کے تحفظ کے لئے جانوں کو قربان کرنے والے کسانوں، مزدوروں کو خراج پیش کیا گیا۔

دارالحکومت کے تحفظ کیلئے تشکیل دی گئی سمیتی کی جانب سے کی گئی اس بھوک ہڑتال میں جے اے سی کے کئی لیڈروں نے شرکت کی اور اس تحریک کے دوران جانوں کی قربانی دینے والوں کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

کسانوں کی حمایت میں خواتین نے بھی بھوک ہڑتال کی۔ اس بھوک ہڑتال کا آغاز ہفتہ کی صبح9 بجے ہوا۔ اس موقع پر سی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری راما کرشنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں تمام تحریکیں رک گئی ہیں، عام زندگی مفلوج ہوگئی تاہم امراوتی کے تحفظ کے لئے یہ تحریک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی اس احتجاج پر ردعمل ظاہر کریں۔ دارالحکومت کے کسانوں سے 13اضلاع کے عوام نے یگانگت کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.