جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر کے۔ سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر۔ شاہ کی بنچ نے آندھرا پردیش حکومت کی خصوصی عذرداری (ایس ایل پی) کی سماعت کی جس میں میڈیا رپورٹنگ پر ہائی کورٹ کی پابندی ختم کردی گئی۔
تاہم، بنچ نے امراوتی اراضی گھپلہ میں درج ایف آئی آر کی تحقیقات سے متعلق ہائی کورٹ کے روکنے کے آرڈر میں مداخلت سے انکار کردیا۔
عدالت نے معاملے کی سماعت جنوری 2021 میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دوران متعلقہ فریقوں کو جوابی حلف نامہ دائر کرنے کا حکم دیاہے۔
ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ معاملے میں میڈیا رپورٹنگ اور سوشل میڈیا میں تبصرہ کئےجانے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ پر پابندی عائد کردی تھی۔
امراوتی گھپلہ: میڈیا کی رپورٹنگ پر پابندی ختم - Special Appeal (SLP) hearing
سپریم کورٹ نے بدھ کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی طرف سے امراوتی اراضی گھپلہ سے متعلق ایف آئی آر پر میڈیا رپورٹنگ اور سوشل میڈیا کے تبصروں پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔