یہ حادثہ ضلع کے اورواکنڈہ گاؤں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔
پولیس نے کہا کہ 28 سالہ کیشو نائک اپنی بیوی 26 سالہ ورلی بائی اور ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ وجرا کارورومنڈل کے بوداسانی پلی کی سمت جا رہا تھا۔ یہ جوڑا اپنے آبائی مقام جا رہا تھا تاکہ کورونا وائرس کے لاک ڈاون کی پابندیوں سے بچا جا سکے۔