ETV Bharat / state

Unique Incident in AP بچہ کی اسپتال میں پیدائش، نوزائیدہ کو دیکھے بغیر باپ کی حادثاتی موت - آندھرا پردیش کے ایک علاقے میں ایک انوکھا واقعہ

ریاست آندھرا پردیش کے ایک علاقے میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نوزائیدہ بچے کو دیکھے بغیر ہی باپ کی موت ہوگئی ہے اور وہ اسی اسپتال لایا گیا جہاں اس بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Unique Incident in AP
Unique Incident in AP
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 1:58 PM IST

حیدرآباد: بچہ کی اسپتال میں پیدائش ہوئی تاہم اس نو زائیدہ کو دیکھے بغیر ہی باپ کی موت ہوگئی اور اس کی لاش اسی اسپتال میں لائی گئی جہاں نو زائیدہ پیدا ہوا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے پالناڈو ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے کرم پوڑی سے تعلق رکھنے والی رامانجنی نامی حاملہ خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت پر جمعہ کی شب تقریبا 10 بجے مقامی پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے نامناسب طبی سہولیات کے پیش نظر اسے گروجالا کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔خاتون کو تقریبا 11بجے شب گروجالا کے سرکاری اسپتال لے جایاگیا۔70کلومیٹر دور اس اسپتال میں بھی مناسب طبی سہولیات نہ ہونے پر ڈاکٹرس نے خاتون کو نرسا راوپیٹ سرکاری اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔ خاتون نے نرسا راؤ پیٹ اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا۔ خاتون کا شوہر40 سالہ آنند جو اس کے ساتھ کرم پوڑی سے گروجالا گیا تھا، رقم لانے کیلئے گھر روانہ ہوا۔ گھر جا کر پیسے لانے کے لیے نکلا۔ وہ بائیک پر گھر سے واپس ہورہا تھا کہ راستہ میں جولی کلو علاقہ میں اس نے گاڑی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں وہ سڑک پر ایک بڑے گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں: ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 12 نومولود سمیت 24 مریض دم توڑ گئے

مقامی افراد نے آنندو کو شدید زخمی حالت میں نرسا راوپیٹ کے اسی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی بیوی نے بیٹی کو جنم دیا تھا تاہم اسپتال پہنچنے پر آنند کی نوزائیدہ کو دیکھنے سے پہلے ہی موت ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.