آندھرا پردیش کے شہر وشاکھا پٹنم کے سیماچلم علاقہ میں ٹرانسکو سب اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹر مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق وشاکھا پٹنم کے سیماچلم علاقے کے سب اسٹیشن میں آج علی الصبح تین بجے اچانک آگ لگ گئی۔
ٹرانسکو کے اہلکار نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر بجلی منقطع کر دی گئی تھی لیکن اب بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔