ETV Bharat / state

Guntur Murder گنٹور میں 38 سالہ شخص کا قتل - گنٹور میں قتل کیس

ضلع گنٹور میں ایک شخص کا بڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس واردات کے سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ Murder Cases in Guntur

گنٹور میں 38 سالہ شخص کا ساتھ قتل
گنٹور میں 38 سالہ شخص کا ساتھ قتل
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 11:37 AM IST

حیدرآباد: اے پی کے ضلع گنٹور میں فلمی انداز میں تعاقب کرتے ہوئے ایک شخص کا بڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ کل شب تقریبا 8 بجے ضلع کے پٹنم بازار میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت نلہ چیرو کے رہنے والے 38 سالہ ڈی رمیش کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ مالیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تقاریب میں سجاوٹ کا کام بھی انجام دیتا تھا۔ Man killed in Guntur

ذرائع کے مطابق مقتول قتل کا ایک ملزم ہے۔ اس کی ماں نے کہاکہ وہ گھر پر تھا کہ بعض افراد نے کسی بہانے سے اس کو بلایا اور پھر اس کا قتل کردیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق حملہ آوروں نے اس کا تعاقب کیا۔ رمیش اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ رہا تھا تاہم حملہ آوروں نے اس کا پیچھا کیا اور تیز دھار ہتھیاروں سے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Woman Strangled to Death for Dowry سارن میں جہیز کیلئے خاتون کا گلا دبا کر قتل

بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس واردات کے سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔اسی دوران مقتول رمیش کی بیوی نے الزام لگایا کہ روڈی شیٹر اس کے شوہر کے قتل کی واردات میں ملوث ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.