![رساؤ کا سانحہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7103697_350_7103697_1588860863608.png)
آیئے جانتے ہیں ملک میں ہوئی گیس رساؤ سے متعلق اہم واقعات کے بارے میں۔۔۔۔
6 فروری 2020: اترپردیش کے سیتا پور ضلع میں کیمیکل فیکٹری سے زہریلی گیس رساؤ سے تین بچوں سمیت سات افراد کی موت ہوگئی تھی۔
12 مئی 2019: مہاراشٹر کے تاراپور ضلع میں ایک کیمیائی یونٹ میں گیس لیک ہو گئی تھی، جس میں ایک سپروائزر سمیت 3 ملازم ہلاک ہوگئے تھے۔
3 ستمبر 2018: : مہاراشٹر کے ضلع رتناگری میں ایک کیمیائی پلانٹ سے امونیا گیس کا رساؤ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 14 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
![رساؤ کا سانحہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7103697_365_7103697_1588860884323.png)
12 جولائی 2018 : آندھراپردیش کے اننت پورم ضلع میں گیس رساؤ کے بعد ایک اسٹیل یونٹ میں چھ مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔
3 جولائی 2018: اترپردیش کے ضلع انناؤ میں واقع ایک فیکٹری میں گیس رساؤ کے بعد تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔
6 فروری 2018: ایک گودام میں کلورین گیس کے لیک ہونے سے 72 افراد بیمار ہوگئے تھے۔
3مئی 2018: گجرات کے ضلع بھروچ کے ایک ری سائیکلنگ پلانٹ میں گیس رساؤ سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔
8 مئی 2017: دہلی کے تغلق آباد علاقہ میں زہریلی گیس کے لیک ہونے سے 'رانی جھانسی سرودایا کنیا ودالیہ' کے نو اساتذہ سمیت 475 طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
![گیس رساؤ کا سانحہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7103697_gffd.jpg)
15مارچ 2017: کولڈ اسٹوریج کے گیس چیمبر سے امونیا رساؤ کا ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔
3 نومبر 2016: گجرات نرمدا وادی میں کھاد اور کیمیکلز لمیٹڈ کے کیمیکل پلانٹ سے زہریلی فاسفورس گیس کے لیک ہونے سے 4 مزدور ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے تھے۔
13 جولائی 2014: بھلائی اسٹیل پلانٹ میں گیس کے رساؤ سے 50 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ اس سانحہ میں ڈپٹی منیجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
27اگست 2014: مغربی بنگال کے بردوان میں ایک ویلڈنگ ورکشاپ میں سلنڈر سے گیس رساؤ کے بعد دو خواتین کی موت ہوگئی تھیں جبکہ 50 افراد متاثر ہوئے تھے۔
![گیس رساؤ کا سانحہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7103697_gfg.jpg)
7 اگست 2014: کیرالہ کے کوللم میں ایک پلانٹ سے گیس رساؤ کے بعد 70 بچے بیمار پڑ گئے تھے۔
5 جون 2014: تمل ناڈو کے توتیکورین میں نیلا فشریز پروسیسنگ یونٹ میں امونیا گیس پائپ لائن پھٹنے کے سبب 54 خواتین بے ہوش ہوگئیں تھیں۔
18مارچ 2014: تامل ناڈو میں دھماکے کے دوران زہریلی گیس کے نکلنے سے رنگ بنانے والے پلانٹ میں کام کرنے والے سات مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔
![گیس رساؤ کا سانحہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7103697_dfty.jpg)
23 مارچ2013: تامل ناڈو کے تھوتھوکڑی گاؤں میں گیس لیک ہونے سے ایک کی شخص کی موت ہوگئی تھی۔
2 اگست 2011: کرناٹک میں جندل اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کی بھٹی سے زہریلی گیس کے لیک ہونے سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔
16 جولائی 2010: مغربی بنگال کے دورگا پور اسٹیل پلانٹ میں کاربن مونو آکسائیڈ کے سبب 25 افراد بیمار ہوگئے تھے۔
12 نومبر 2006: گجرات کے ضلع بھروچ میں انکلیشور آئل فیکٹری سے گیس رساؤ کے سبب تین کی موت ہوگئی تھی۔
2دسمبر 1984: بھوپال میں یونین کاربائیڈ پلانٹ میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 3787 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔